ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جناب ایس ایم عبدالعظیم سنٹرل مسلم ایسو سی ایشن آف کرناٹکاکی مجلس انتظامیہ کے رکن منتخب

جناب ایس ایم عبدالعظیم سنٹرل مسلم ایسو سی ایشن آف کرناٹکاکی مجلس انتظامیہ کے رکن منتخب

Tue, 20 Mar 2018 21:58:57    S.O. News Service

بھٹکل 20/مارچ (ایس او نیوز) سنٹرل مسلم ایسوسی ایشن آف کرناٹکا کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق اس کی مجلس انتظامیہ کے لئے بھٹکل کے  جناب ایس ایم سید عبدالعظیم کو ضلع شمالی کینرا سے رکن منتخب کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ایس ایم سید عبدالعظیم کو سی ایم اے نے تیسری مرتبہ ضلع شمالی کینراکی نمائندگی کے لئے منتخب کیا ہے۔سی ایم اے کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ظہیرالدین احمد کے مطابق 3/مارچ کو منعقدہ سی ایم اے کے انتظامیہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

سینٹرل مسلم اسوسی ایشن آف کرناٹکا ایک تعلیمی اور سماجی ادارہ ہے جس کے تحت کافی اسکولس اور کالجس چل رہے ہیں۔ 


Share: